|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2024

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ پورے بلوچستان کے ہسپتال زبوں حالی کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ وہ پالیسی بنانے والے آفیسران ہیں جو عارضی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی اقدامات کو مستقل حل سمجھتے ہیں۔ وائی ڈی اے بلوچستان عارضی بنیادوں پر تقرریوں کے مروجہ عمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے

اور اس مروجہ عارضی نظام کو نا صرف مسیحاؤں کے عظیم پیشے کا تذلیل سمجھتا ہے بلکہ اِس کو بیحس حکومت کا ڈاکٹروں کے مشکلات میں اضافے کا سازش سمجھتی ہے،کرپشن اور کمیشن کے لیے بنایا گیا ایڈہاکزم کے کلچر کو مسائل کا حل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات اور سنجیدگی کا اندازہ اس نقطے سے لگایا جائے کہ صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں بے

روزگار لیڈی ڈاکٹرز ہونے کے باجود زچگی کے دوران فوت ہونے والی خواتین کی فہرست میں بلوچستان پہلے نمبر پر ہیں۔ کوئٹہ کے گردونواح سے لیکر دور دراز علاقوں میں علاج و معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ صوبے میں موجود بے روزگار ڈاکٹرز کے افرادی قوت و مستقل بنیادوں پر منتخب کرنے اور سہولیات مہیا کرنے سے مسائل میں واضح کمی آسکتی ہیں۔

وائی ڈی اے بلوچستان عوام کو ریلیف دینے کے لیے بے روزگار ڈاکٹرز کو مستقل ملازمتیں فراہم کرنے کی اصولی موقف سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مسائل کے مستقل حل کے لیے آبادی کے متناسب ڈاکٹرز کی نئی آسامیوں کی تخلیق کرنے کے بعد بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر ڈاکٹروں کی تقرری وقت کی اشد ضرورت ہیں۔ اس سے نہ صرف عوام کو سہولیات مہیا ھو سکے گی بلکہ بے روزگار ڈاکٹرز بھی برسرِ روزگار ہوکر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ صوبے کی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کر سکیں گے۔ وائی ڈی اے بلوچستان وزیرِاعلی بلوچستان، وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور دیگر تمام سرکاری عہدیداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ سنگین مسائل کیحل کے لئے سنجیدہ اقدامات کیے جائے۔

نئی آسامیاں تخلیق کرنے کے بعد بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر ڈاکٹروں کی تقرری کے لئے فوری اقدامات کیے جائے۔ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹرز کے حقوق کا حصول اور دفاع کرنا جانتے ہیں مطالبات پورے نہ ہوئے تو فیصلے دفتروں کے بجائے روڈ پر ہونگے جس کی تمام زمہ داری حکومتِ وقت پر ھوگی ،بیروزگار ڈاکٹرز کو مستقل ملازمتیں فراہم کرنے کی اصولی موقف سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ کرپشن اور کمیشن کے لیے بنایا گیا ایڈہاکزم کے کلچر کو مسائل کا حل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر ڈاکٹرز کی تقرری کے لیے فوری اقدامات کیے جائے۔ بصورت دیگر ڈاکٹرز کے حقوق کا حصول اور دفاع کرنا جانتے ہیں۔مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو فیصلے روڈ پر ہونگے جس کی تمام زمہ داری حکومتِ وقت پر ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *