|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2024

قلعہ عبداللہ:قلعہ عبداللہ کے تحصیل گلستان میں پوست کاشت کے خلاف سیکیورٹی اداروں نے آج سے آپریشن کا آغاز کر دیا، ابتدائی دن ایف سی بلوچستان، پولیس فورس، لیویز فورس، ایکسائز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے آپریشن میں حصہ لیااطلاع کے مطابق ابتدائی دن 42 ایکڑ اراضی پر مشتمل پوست کے کاشت کو تلف کیا گیا،

تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں پوست کاشت کے خلاف سیکیورٹی اداروں نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے برگیڈیئر عدنان صاحب کی سربراہی میں آج ہفتہ سے قلعہ عبداللہ کے تحصیل گلستان سے آپریشن کا آغاز کردیا جوائنٹ سیکیورٹی آپریشن میں ایف سی بلوچستان، پولیس فورس، لیویز فورس، ایکسائز اور اینٹی نارکوٹکس فورس حصہ لے رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد زہری اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے سہیل کاسی بھی آپریشن کا حصہ تھے ابتدائی دن تحصیل گلستان کے مختلف علاقوں میں بیالیس ایکڑ اراضی پر مشتمل پوست کاشت کو تلف کیا گیا

جس میں ہزار کلو گرام پوست، ایک کارخانہ کو تباہ کردیا گیا اور پینتیس سو لیٹر کیمیکل کو قبضے میں لیا گیا یاد رہے گزشتہ دن ضلعی ہیڈکوارٹر جنگل پیرعلیزئی ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ راجہ اطہر عباس اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جواد احمد زہری مختلف قبائلی عمائدین اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلی عہدیداروں نے پوست کاشت کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا تھا جوائنٹ سیکیورٹی آپریشن کو دو فیز میں تقسیم کیا گیا ہے ابتدائی فیز کے دوران تحصیل گلستان جبکہ بعد ازاں تحصیل قلعہ عبداللہ و دوبندی میں آپریشن کیا جائیگا آمدہ اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ بھر میں بڑے پیمانے پر پوست کو کاشت کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *