|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2024

کوئٹہ:سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ خضدار میں صحافی مولانا صدیق مینگل کی شہادت میں ملوث دہشتگردوںکو حکومت فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے مقتول نے پوری زندگی خضدار کے عوام کی خدمت کی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتے اور علاقے کے عوام کے مفاد کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے ان کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا ہے

وہ برسوں میں پور نہیں ہوسکے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے خبر رساں ادارے (یو این اے) نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دن دہاڑے صحافی مولانا صدیق مینگل کے گاڑی کو نشانہ بنا نا اور ان کی شہادت سے دلی افسوس ہو اہے بلکہ پورے خضدار کے عوام ایک ایماندار اور سچے صحافی سے محروم ہوگئے ہیں

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے وزیرا علی بلوچستان میر سرفراز بگٹی مولانا صدیق مینگل کے قتل میںملوث دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے

اس واقعے پر ہمیں دلی افسوس اور ان کے خاندان سے پوری ہمدردی امید ہے کہ حکومت جلد سے جلد دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں گے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *