|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2024

گوادر:پسنی کا ساحل سمندر ایک بار پھر ٹرالرز مافیا کے شکنجے میں ،وفاقی وزیر برائے سمندری امور کے احکامات کی دھجیاں اڑ گئیں،محکمہ فشریز غریب ماہیگیروں کا معاشی قتل کرنے والی ٹرالرز کی تدارک میں ناکام،ماہیگیروں کا معاشی استحصال عروج پر ،مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف گجہ ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی ایک دفعہ پھر ٹرالر مافیا کے شکنجے میں ہے،مہلک جالوں سے لیس سندھ کے گجہ ٹرالرز کی بڑی تعداد نے کلمت میں ڈھیرہ جمالیا،ہفتہ کی شام کو 12 ناٹیکل میل کی حدود میں کلمت کے ساحل سمندر میں سندھ کے گجہ ٹرالرز بلا خوف و خطر غیرقانونی شکار میں مصروف دکھائی دیئے جن کا مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی ماہیگیری میں مصروف پاتے ہوئے ٹرالر کی ویڈیو وائرل کردی

جبکہ محکمہ فشریز کی گشتی ٹیم کی موقع پر دور دور تک آثار دکھائی نہیں دیئے۔دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے ماہیگیروں کی شکایات کے ہیش نظر متعلقہ اداروں کو سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی جبکہ آج ٹرالرز پسنی کلمت کے حدود میں دیدہ دلیری کے ساتھ سمندری حیات کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔

پسنی کے ماہیگیر جن کا واحد ذریعہ معاش ماہیگیری ہے ان کے سمندر کو غیر قانونی ٹرالرز بیدری سے لوٹ کر بانجھ بنارہے ہیں جس کے سبب ماہیگیروں کے ہزاروں خاندانوں کے روزی روٹی کا بند و بست دن بہ دن تنگ ہوتا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت بلوچستان و محکمہ فشریز ان ٹررز کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوکر رہ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *