|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2024

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مسلہ طاقت سے نہیں بات چیت سے حل ہوسکتا ہے۔اور اس کے لیے اعتماد کی فضا کو بحال کرنا ہوگا۔لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے سیاسی مذاکرات کی بنیاد رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی تنگدست بنا دیا گیا ہے

عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے ۔آئی ایم ایف کے مطالبات کا سارا بوجھ عوام پر پڑتا ہے ٹیکسز کے اوپر ٹیکسز لگائے جارہے ہیں۔اور دوسری طرف ایک مخصوص طبقہ اربوں روپوں لیکر عوام کی حق رائے کو پیراشوٹرز کے حوالے کررہی ہے۔اس سے بڑا ظلم ملک اور عوام کے ساتھ کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جموریت ہی واحد حکمت عملی بن سکتی ہے۔ قومیں و سماج جدید و بصیرت بھری تعلیم اور منظم تنظیم سے ہی آگے بڑھ سکتی ہے۔

اور جس دن بلوچستان نے حقیقی معنوں میں تعلیم کے حصول کو ممکن و سیاسی تنظیم بنا لی اس کے بعد کسی کو طاقت نہیں ہوگی کہ وہ بلوچستان کے وسائل کو لوٹے انہوں نے کہا کہ باڑ لگانے سے معاملات حل نہیں ہوتے بلکہ عوام کے ساتھ برابری انصاف اور رویوں سے مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہے ۔عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ پی بی 43 ان کا حلقہ ہے اور اس حلقے میں شعوری تبدیلی لانے کیلیے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔

اس حلقے سے قوموں پرستوں مذہبی جماعتوں اور قومی سطح کی جماعتیں کامیاب ہوتی رہی ہے لیکن افسوس کہ ان میں سے کوئی حلقے کے ساتھ مخلص نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اس عذم کے ساتھ آگے بڑھے گے کہ پی بی 43 میں حقیقی نمائندگی کو بروئے کار لائے گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے دروازے ہر ایک کے لیے کھولے ہیں ہم نے کل بھی خدمت کی اور آج بھی کرینگے۔کلثوم نیاز آپ کی بہن اور بیٹی ہے آپ سب اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو اتنا طاقتور بنادے کہ وہ بلندیوں کو چھوئیں۔

نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی و ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی نے کہا کہ پی بی 43 کے دوستوں پر رشک ہے کہ وہ سیاسی عمل کے بہترین سفیر ہے جو سیاست کو شعوری طور پر آگے بڑھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حاجی نیاز بلوچ ہمیشہ داد تحسین کے مستحق ہے جو خود بھی طویل جدو جہد پر عمل پیرا ہے اور اپنی اولاد کو بھی سیاسی عمل سے بھرپور وابستہ کیا۔کلی اسماعیل شابو عالمو اور ہدہ والوں کو فخر حاصل ہے کہ کلثوم نیاز جیسی بہادر اور قابل ذکر خاتون ان کے علاقے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں نیشنل پارٹی کی کامیابی کو اربوں روپوں کے زریعے چھینا گیا۔پی بی 44 کے عوام نے مجھے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا لیکن افسوس ہے کہ عوام کی مینڈیٹ کو چرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کوئٹہ کے مرد و خواتین کارکنان نے شدید سردی میں تاریخی دھرنا دیا اور مینڈیٹ چوروں کو پیغام دیا کہ شعور کو نہ چوری اور نہیں ہی ختم جاسکتا ہے۔مقررین نے پی بی 43 کے کارکنان و ہمدردوں حمایتیوں اور معززین و معتبرین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ نیشنل پارٹی پر اعتماد کرتے ہیں۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی صوبائی عہدیداران ممبر ورکنگ کمیٹی ضلعی و تحصیل کابینہ بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *