|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2024

لورالائی:جے یو آئی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن نہیں تھے بلکہ یہ ڈائریکٹ سلیکشن تھی جس پر قومی خزانے کے ستر ارب روپے خرچہ ایا لیکن اسکے بدلے اج جو حکومت قائم ہے

وہ بھی پریشان اور ہارنے والے بھی پریشان ہیں جس سے ملک سیاسی بحران کا شکار ہے جے یو اء کے قائد مولانا فضل الرحمان واحد لیڈر ہیں جو اس وقت ملک کو سیاسی جمود سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ملک میں جمہوریت کے نام پر مارشل لا نافڈ ہے ہمیں کراچی میں سیاسی جلسے کی اجازت نہ دیکر اصف علی زرداری نے اپنی نوکری پکی کر نے کی باور کراء جسکا بلاول بھٹو زرداری نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ ائین اج مظلوم بنا ہوا ہے اسکی حیثیت صرف ایک کاغز کی ٹکڑے کی طرع ہے اگر ہمیں ملک چلانا ہے تو ائین کو مقدس سمجھتے ہوئے اسکا عملی طور پر احترام اور اسے نافز العمل بنانا ہاگا ہم اسٹیبلشمنٹ کو خبر دار کرتے ہیں

کہ وہ ائین پر عمل کرے سیاسی مداخلت سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے ہم ملک کے وفادار ہیں ہمیں کسی سے بھی ا سکا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے حکومت کے خلاف تحریک چل پڑی ہے اب اصف علی زرداری اور میاں نوازشریف سے بات چیت کی کوء ضرورت نہیں ہے ہم چند وزارتوں اور دیگر عہدوں کیلئے تحریک نہیں چلارہے

بلکہ ملک کو صحیح معنوں میں ایک ازاد خود مختیار جمہوری مملکت بنانا چاہتے ہیں جسکے لئے ہم ہر قیمت چکانے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ نو مء کو پشاور میںں تاریخی جلسہ ہوگا ہم حکومت کا اینٹ سے اینٹ بجا دینگ ہمارے پاس اسٹریٹ پاور موجود ہے کسی اتحاد کی فی الحال ضرورت نہیں ملک خطرات سے دوچار ہے مہنگاء عروج پر ہے گندم اسکینڈل سے حکومت کو شرمندگی کا سامنا ہے

ہم میاں نواز شریف اور اصف علی زرداری و دیگر جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ فارم 47 کے تحت قائم حکومت کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ ملکر تحریک میں شامل جاجائیں تاکہ ایک نئے الیکشن کے لیئے راستہ ہموار ہو سکے بصورت دیگر ملک سیاسی و معاشی طور پر دلدل میں رہے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *