|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2024

گوادر:وفاقی وزیر میری ٹائم افیئر قیصر احمد شیخ نے گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دفتر کا دورہ کیا ،صدر شمس الحق کلمتی ،حاجی کریم داد دشتی،سابق صدر فیصل دشتی،شے مختار بلوچ،غلام محمد بلوچ،یحی رند،اور دیگر نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا،بعد ازاں گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے وفاقی وزیر میری ٹائم افئیر کو گوادر پورٹ ،تجارتی سرگرمیوں کی بحالی،پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تجارت ،گوادراکنامک زون کی فعالیت سمیت مقامی تاجروں کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد نے کہاکہ گوادر پورٹ کی تکمیل کے بعد تا حال گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں،گہرے سمندر میں قائم اس بندرگاہ کو زمانہ قدیم سے بطور تجارتی پورٹ اسعتمال کیا جاتا رہا ہے،قیام پاکستان سے قبل گوادر اس خطے کا سب سے بڑا تجارتی مرکز تھا،لیکن پورٹ بننے کے بعد اب تک تجارتی سرگرمیاں فعال انداز میں شروع نہیں ہو سکی ہیں،وفد نے کہاکہ پاکستان ایران کے درمیان سرحدی تجارت کو فروغ دے کر بزنس کے مزید مواقع پیدا کئیے جاسکتے ہیں،

وفد نے تجویز پیش کی کہ فری زون انڈسٹری کیلئے خام مال ایران سے برآمد کرکے صنعت کو فروغ اور برآمدات بڑھایا جاسکتا ہے،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اس موقع پر کہاکہ گوادر پورٹ کو فعال بنانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،گوادر دورے کا مقصد یہاں مسائل سے آگاہی اور انکی حل کیلئے اقدامات اٹھانا ہے،ہم پرعزم ہیں ،گوادر پورٹ پاکستان کیلئے ایک تحفہ ہے،روڈ نیٹ ورک کی تکمیل پر کام جاری ہے،تجارتی سرگرمیوں کیلئے نئی پالیسیاں بنائیں گے گوادر چیمبر آف کامرس کے تجاویز اور مشاورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارتی سرگرمیوں کی فعالیت کیلئے اقدامات اٹھائیں گے،بعد ازاں صدر شمس الحق کلمتی نے وفاقی وزیر کو گوادر کا روایتی کشتی کا شیلڈ پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *