|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف پٹیشن داخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ گوادر پر باڑ لگانا فریڈم آف موومنٹ کے بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے

کچھ لوگ گوادر کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور ہم کسی کو بھی ایسا کرنے نہیں دیں گے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ کس قسم کی ترقی ہے جہاں لوگوں کو ترقی کے نام پر اپنی آبائی زمین میں آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں ہے۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت گوادر باڑ معاملے کا فیصلہ ہمارے حق میں کرے یا نہ کرے لیکن ہم بلوچستان کے مظلوموں کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *