|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2024

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام لاہور میں 9 مئی کے واقعے پر ایک مذمتئ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مقررین میں گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد شامل تھے۔
مقررین نے لاہور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔ اسے دنیا کی کوئی بیرونی یا اندرونی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ لاہور مین ہونے وال 9 مئی کا واقعہ جس میں ملکی سالمیت اور حساس تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرنے کے علاوہ یہ عزم کرنا چاہیے اور مطالبہ کرنا چاہیے کہ جو بھی اس کے ذمہ داران ہوں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کر آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لاھور واقعہ اور اس کے مضمرات پر نہ صرف روشنی ڈالی بلکہ انہوں نے سماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے رواداری، ہمدردی، اور فعال شمولیت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹیوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر نے اپنی خطاب کے دوران مشکل کی گھڑی میں اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے معاشرے کو درپیش پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لیے مکالمے، تنقیدی سوچ، اور تعمیری عمل کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
سیمینار میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈائریکٹر اورک محمد ارشاد بلیدی ، انچارج پبلک ریلیشن نصیر محمد ، فیکلٹی ممبران اور مختلف تدریسی شعبہ جات کے طلباء نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *