چاغی: ریکارڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی ریکارڈک مائننگ کمپنی(آر ڈی ایم سی) نے اپنے سماجی ترقی کے منصوبوں کو مزید تقویت دیتے ہوئے مشکی چاہ گاؤں میں آر او پلانٹ لگا دیا۔
آر ڈی ایم سی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ منصوبہ مقامی رہائشیوں کے معیار زندگی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ مشکی چاہ کا آر او پلانٹ اس علاقے اور قرب و جوار کے مکینوں کو ان کی ضرورت سے زیادہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے یومیہ پانچ ہزار گیلن پانی فراہم کرنے کی استطاعت رکھتا ہے جو کہ متبادل انرجی سولر پینل پر چلے گی۔ فی الحال اس گاؤں کی یومیہ ضرورت پندرہ سو گیلن پانی ہے لہذا اضافی پانی نہ صرف اس گاؤں بلکہ آس پاس کے مکینوں کو بھی استفادہ دے گی۔
آر ڈی ایم سی ڻیم نے انتھک محنت سے کام کرکے کمپنی کی جانب سے اس معیاری نظام کی تنصیب کو ممکن بنایا جو کہ مقامی ضروریات کو سالوں تک پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ آر او پلانٹ مکمل طور پر خودکار طریقے سے کام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ڻینکی بھر جانے کے بعد پانی ضائع نہ ہو اور مروجہ معیارات کے مطابق لوگوں کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی ممکن ہو۔
یو وی اسڻیریلائزر پانی میں موجود نقصان دہ ذرات کو ختم کرتے ہوئے مؤثر طریقے سے وائرس، بیکڻیریا، فنگی، الاگئی اور پروڻوزوہ کو ختم کرکے ان کی ڈی این اے کی ڈھانچے کو مسدود کرتے ہوئے افزائش نسل کو روک کر انھیں بےضرر بناتی ہے۔ مشکی چاہ کے ہائشیوں کے لیے ریکارڈک مائننگ کمپنی کا یہ پہلا منصوبہ نہیں ہے۔ اب تک فعال کیے گئے تین اسکولز میں سے ایک اسکول بھی مشکی چاہ گاؤں میں ہے۔ آر ڈی ایم سی دیرپا سماجی ترقی کے منصوبوں کے ذریعے مقامی آبادیوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔
ابھی تک پروجیکڻس کا منظم نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت معتبر تطیموں جیسے کے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک اور ووکیشنل ڻریننگ سینٹر کے تحت تکنیکی صلاحیتوں کے فروغ اور نوجوانوں میں روزگار پانے کی صلاحیت پیدا کرنے لیے ہنر فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ نیا ریکارڈک معاہدہ کاروباری سرگرمیوں کی ابتدا سے قبل ہی اس منصوبے سے ضلع چاغی کے مکینوں کو فوائد کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔
مشکی چاہ آر او پلانٹ کی افتتاح کے موقع پر ریکارڈک مائننگ کمپنی کے کنڻری منیجر علی احسان رند نے کہا کہ “ہم اپنے آپریشن کے علاقے کے قریب رہنے والے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کام کررہے ہیں کیونکہ ہم انھیں اپنا سب سے زیادہ اہم اور قابل ترجیح شراکت دار سمجھتے ہیں۔
ہمارے تمام سماجی ترقی کے منصوبے بشمول یہ آر او پلانٹ مقامی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹیوں (سی ڈی سی) کی جانب سے منظور کیے گئے۔
اسی طرح آر او پلانٹ لگانے کی منظوری پراہ کوہ سی ڈی سی نے دی تھی۔ سی ڈی سی کے کمیونٹی نمائندے آر ڈی ایم سی کی جانب سے مقامی ضروریات پر مشتمل منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔”