|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2024

کوئٹہ:  کوئٹہ سے پہلی 2حج پروازیں 300مسافروں کولیکر مدینہ منور روانہ ہوگئیں کوئٹہ ائیر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے حجاج کرام کو روانہ کیا ۔

وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے تمام حجاج کرام کو سعودی عرب روانگی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حجاج اپنی دعاؤں میں پاکستان اور بلوچستان کو شامل رکھیں

حجاج کرام سے اپیل ہے بلوچستان میں امن ترقی اور عوام کی خوشحالی کو دعاؤں کا حصہ بنائیں ۔وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے حاجیوں کو ہار پہنائے اور سفر حج کے لیے روانہ کیا۔