|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2024

خضدار: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کو بلاتاخیر انصاف ن کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے بلوچستان میں ہائی کورٹ کی سرکٹ بینچز کو وسعت دی جا رہی ہے

خضدار سرکٹ بینچ اس کی ایک کڑی ہے بلوچستان کے تمام ڈویڑن ل ہیڈ کواٹروں میں جوڈیشنل کمپلیکس قائم ہو چکے ہیں انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں جس دن رکاوٹ محسوس ہوئی ہم گھر چلے جائیں گے اختیارات کی تقسیم سے ادارے مضبوط ھو جاتے ہیں

ہائی کورٹ کا ہر معزز جج خود کو چیف جسٹس سمجھیں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ خونی شاہراہ ہے اس کی جلد تکمیل کے لئے لارجر بینچ تشکیل دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدارڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا قبل ازیں چیف جسٹس نے ویڈیو لنک سرکٹ بینچ ہائی کورٹ خضدار کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری عثمان ایڈووکیٹ۔

نجم الدین مینگل۔خالد محمود ایڈووکیٹ۔ شاہ زیب ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالخالق بلوچ نے سپاسنامہ پیش کیا چیف جسٹس جناب محمد ہاشم کاکڑ نے اپنے خطاب میں خضدار ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کی عمارت کی سنگ بنیاد ایک ماہ کی قلیل مدت میں رکھی جائے گی میں خود اس کا افتتاح کرنے آونگا بلڈنگ کی تعمیر تک کیسوں کا شنوائی ویڈیو لنک کے زریعے ہوا کرے گی ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف ملے لوگ دور دراز علاقوں سے اپنے مال مویشی بیچ کر انصاف کے لئے کوئٹہ آتے ہیں

اب انہیں خضدار میں بھی انصاف کے تمام ادارے ملیں گے اس وقت مسائل بہت زیادہ ہیں مگر جو دستیاب وسائل ہمارے پاس موجود ہیں انہیں استعمال میں لاکر عوام کی انصاف تک رسائی کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنائی جا رہی ہے بلوچستان ہائی کورٹ خضدار سرکٹ بینچ اس سلسلے کی کڑی ہے پورے ڈویڑن اور آس پاس کے اضلاع کے عوام انصاف کی حصول کے لئے یہاں سے رجوع کر سکتے ہیں

سرکٹ بینچ کسی پر احسان نہیں یہ وکلاء اور عوام کا حق ہے جنہیں مہیاء کیا جا رہا ہے بلوچستان کی اراضیات بلوچستان کے لوگوں کی ہے سٹلمنٹ کے حوالے سے ہائی کورٹ کی ایک پینچ معاملات دیکھ رہی ہے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اختیارات کی تقسیم سے ادارے مضبوط ہو جاتے ہیں مسائل جلدی حل ہو جاتے ہیں اور کام کا وزن بھی کم ہو جاتا ہے میں نے بحیثیت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اپنی اختیارات تقسیم کی ہے ہر معزز جسٹس خود کو چیف جسٹس سمجھیں جب سے میں اختیارات تقسیم کئے مجھے اندازہ ہوا کہ اختیارات تقسیم کرنے سے ادارے مضبوط ھو جاتے ہیں

میں مشورہ دونگا کہ ادارتی سربرہان خود اعتمادی پیدا کرنے اپنے اپنے اداروں کو مضبوط بنانے کی خاطر اپنی اختیارات تقسیم کریں بہت فائدہ ہو گا بلوچستان میری سر زمین ہے بلوچستان نے مجھے نام اور مقام دیا ہے بلوچستان کے لوگوں کی خدمت میرا عین فرض ہے انصاف کے حوالے سے میرا ویڑن بلکل واضح ہے ججز وکلاء اور عوام میرا خاندان ہے اور میں خود کو اس خاندان کا سربراہ محسوس کرتا ھوں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے کام اور انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ و مداخلت نہیں ہے

اگر جس دن ہمیں ہمارے کام میں انصاف میں فراہمی میں رکاوٹ یا مداخلت محسوس ہوئی ہم گھر جانے کو پسند کرینگے چیف جسٹس بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہید سکندر یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے کیونکہ پوری ڈویژن کے طلباء کا مستقل اسی ادارے سے منسلک ہے جھالاوان میڈیکل کالج کے طالبات کے لئے فوری طور گرلز ہوسٹل کے قیام کو ممکن بنایا جائے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کی تعمیر میں تیزی لانے اور اسے معیاری بناکر مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دے چکے ہیں اس حوالے سے ہائی کورٹ کی ایک بینچ معمالات دیکھ رہی ہیں خواتین وکلاء کو مخاطب کرتے ھوئے چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین وکلاء انصاف کی فراہمی میں مددگار کی حیثیت رکھتیں ہیں انہیں ہر سطح پر سپورٹ کیا جائے گا

وہ خود کو کبھی اکیلانہ سمجھیں قبل ازیں خضدار بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالخالق بلوچ سابق صدر خالد محمود ایڈووکیٹ اور عبدالسلام ایڈووکیٹ نے خضدار میں امن و امان تعلیم و صحت کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس جناب عبداللہ بلوچ نے کہا کہ میری بینچ ویڈیو لنک کے بجائے یہاں خضدار آ کر کیسوں کی سماعت کرے گی تقریب میں رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ داود خان ناصر۔

رکن انسپیکشن ٹیم پذیر بلوچ۔ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن ملک شعیب سلطان ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات بلوچستان عبدالصبور کاکڑ۔ایڈووکیٹ جنرل محمد آصف ریکی ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان ایڈووکیٹ میر نصیر احمد بنگلزئی سیکرٹعی لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ چیف انجئنیر فیض محسن بلوچ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طاہر ہمایوں ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد پلال ڈی آئی جی پولیس قلات رینچ منیر احمد شیخ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون چئیرمین میونسپل کارپوریشن خضدار میر محمد آصف جمالدینی سمیت وکلاء ضلعی آفسران و دیگر بھی موجود تھے۔