|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2024

کوئٹہ : نادرا اور پاسپورٹ ا ٓفس کو ہزارہ قوم کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرنا ہوگا۔مری آباد کے مکینوں کو حق ملکیت سے مرحوم رکھنا ناانصافی ہے۔

ہر فورم پر ہزارہ قوم کے لئے آواز اٹھائیں گئے۔ سینٹر جان بلیدی 

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل،سینٹر جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی علمدار روڈ آفس کا دورہ کیا سیاسی کارکنوں اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔

سینٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ ہزارہ قوم ہمارا برادر قوم ہے اور بلوچستان میں آباد تمام اقوام کے حقوق برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے اقوام کی طرح ہزارہ قوم بھی گوناں گوں مسائل کا شکار ہے اور ان کے حل کیلئے نیشنل پارٹی ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نادرا، پاسپورٹ اور ڈی سی آفس میں ہزارہ قوم کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ہے دستاویزات کی حصول میں ان سے باری رشوت طلب کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ نادرا آفس مقامی افراد کے شناختی دستاویزات کو مختلف بہانوں سے بلاک رکھتے ہیں جو لوگ رشوت دے سکتے ہیں ان کے کام فورا ہوجاتے ہیں غریب و نادار لوگوں کو سالوں سال مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر میں پاسپورٹوں کے اجرا میں لیت و لال سے کام لیا جاتا ہے اجرا میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم بلوچستان کے مقامی شہری ہیں اور جو مراحات و سہولیات دیگر اقوام کو حاصل ہیں وہ ہزارہ اور بلوچستان میں بسنے والے دیگر افراد کو بھی میسر ہونے چاہیں۔ انہوں وزرات داخلہ سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کیلئے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے سہولیات فراہم کریں۔

جان محمد بلیدی نے مزید کہا کے مری آباد ایک کچی آباد ہے اور ان کے مکین حق ملکیت سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ مری ا?باد کی حق ملکیت کیلئے پارٹی اسمبلی میں قرار داد پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کے حل کیلئے سینٹ, قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت ہر فورم پر بلوچستان کے عوام کے لیے آواز بلند کریں گے۔