کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حسن خیل میں آپریشن کے دوران کیپٹن حسنین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان میں قیام امن کے لئے ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں
اور دھرتی ماں کے ان نڈر بیٹوں نے اپنے لہو سے سرفروشی کی تاریخ رقم کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم کو ان شہدا کی قربانی پر ناز ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ہے۔