|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2024

چاغی:پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل سرحد بچہ رائی میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری جاں بحق دو زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل بچہ رائی سرحد پر ایرانی فورسز نے  گاڑی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو جاں بحق جبکہ دو کو  زخمی کردیا

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ماشکیل،نوشکی اور خاران سے بتایا جاتا ہے جاں بحق ہونے والوں میں شکر اللہ ولد قادر بخش، اصغر علی ولد محمد اکبر، عبد الواسع ولد ملا سلیمان، دلاور ولد محمد عظیم شامل ہےجبکہ مہان گل ولد محمد سلیم ،اختر ولد عبد الباقی زخمی ہوگئے اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل نے چار جاں بحق اور دو زخمیوں کی تصدیق کردی مزید تحقیقات جاری ہے