|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق رکن اسمبلی شہید ہینڈری مسیح بلوچ کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔

تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈی میسح بلوچ عظیم سیاسی کارکن تھے پارٹی سیکرٹریٹ میں شہدا کی جو تصاویر لگی ہے ان پر فخر ہے ان شخصیات نے اپنی جانوں کا نذرانہ فکر و نظریے کے لیے دی۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو موروثی سیاسی جماعتیں نہیں بچا سکتی۔بلوچستان کو فکر نظریہ اور جماعت کے اندر جمہوری کلچر بچا اور تعمیر کرسکتی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے کارکن فکر سے لیس ہے حکمران تصور بھی نہ کریں کہ وہ نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو بیزار کریں گے۔ماضی میں بھی نیشنل پارٹی کی مینڈیٹ کو چھینا گیا ہے

لیکن نیشنل پارٹی مذید مستحکم ہوتی گء۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کارکنوں سے کہا کہ اکابرین کی جدوجہد کے بدولت سیاسی کارکنوں کی جماعت بنائی ہے نیشنل پارٹی خطے میں سیاسی کارکنوں کی سب سے بڑی پارٹی ہے جو صرف سیاسی کارکنوں کی جدوجہد سے معرض وجود میں آئی ہے۔

سرمایہ دار اور قبائل کی طاقت سے حاری عوام کی طاقت پر متعین سیاسی جماعت ہے۔

ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا بیانیہ واضح ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے پارلیمنٹ سپریم ہو قومی و طبقاتی جبر کا خاتمہ ہو حق اختیار عوام کے پاس اور عدلیہ اور میڈیا آزاد ہو انہوں نے کہا کہ فکر و وطن کی آبیاری پر سمجھوتا نا ممکن ہے تنظیم کو فعال بنائے گے اور پارٹی کو متحرک رکھے گے۔ریفرنس نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈری مسیح بلوچ کے ساتھ بی ایس او اور نیشنل پارٹی میں کام کیا ان کو فکری طور پر مضبوط پایا نیشنل پارٹی کو ان پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ تنظیمی کلچر کو برقرار رکھنا ہوگا نظریاتی سیاست میں عہدہ معنی نہیں رکھتا بلکہ فکر و نظریہ مقدم ہوتا ہے۔نیشنل پارٹی مضبوط سیاسی جماعت ہے جو افکار کو ہر طرح کی مفادات سے بلند رکھتا ہے نیشنل پارٹی کو 2002 میں حکومت کی پیشکش ہوئی لیکن نیشنل پارٹی نے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا اور انتقام کا نشانہ بنا اس وقت کے انتخابات میں پارٹی کی جیتی ہوئی نشستوں کو چھینا گیا لیکن نیشنل پارٹی مذید مستحکم و مضبوط ہوئی 2024 کے انتخابات میں نیشنل پارٹی کی کامیابی کو فارم 47 کے زریعے تبدیل کیا گیا اور سریاب سے حاجی عطاء￿ محمد بنگلزئی کی کامیابی کو فارم 47 کے زریعے چرایا گیا اسی طرع بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی یہی منفی عمل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی میر یوسف عزیز مگسی عبدالعزیز کرد میر غوث بخش بزنجو کے فکر کی تسلسل ہے جو سیاست میں اصولوں و نظریات کی بنیاد پر کرتا ہے۔تعزیتی ریفرنس سے میران بلوچ حنیف کاکڑ انیل غوری سلمہ قریشی فریدہ بلوچ ڈاکٹر طارق بلوچ ریاض زہری نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *