|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

نوکنڈی: نیشنل پارٹی نوکنڈی کے پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ بولان مائننگ انٹرپرائزز(BME) میں بلوچ دشمن لابی ایک بار پھر مقامی لوگوں اور بلوچ ملازمین ولیبرزکے خلاف انتقامی کاروائیوں کا آغاز کرکے آٹھ ایسے بلوچ ملازمین کو بیک قلم جنبش فارغ کرگئے

جو گزشتہ پندرہ سالوں سے کمپنی میں کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے اسی بلوچ دشمن لابی نے انہیں مستقل کرنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کرانکا بدترین استحصال کیا جو اب ناقابل برداشت بن گئے ہیں

بیان میں مزید کہاگیا کہ بی ایم ای کمپنی بلوچ علاقوں میں مفت میں وسائل کو لوٹنے میں مصروف عمل ہے تو دوسری جانب اس کمپنی کو بلوچ کو برداشت نہیں کیاجاتا

جسکی واضح ثبوت کوئتہ آفس میں کسی بھی بلوچ ملازم کا نظر نہ آنا ہے دوسری جانب دوربن چاہ نوکنڈی میں تمام اہم عہدوں پر ایک بھی بلوچ کی تعنیاتی نہ ہونا ہے اور اب ستم یہ کہ پندرہ بیس سالوں سے کام کرنے والوں کو مستقل کرنے کی بجائے انھیں فوری فارغ کرکے دوربن چاہ سے پیدل روانہ کرنا یہ سب بی ایم ای کمپنی کے بلوچ دشمن لابی کی جانب سے شدید نفرت اور تعصب کا اظہار ہے جو وہ برملا کررہے ہیں نیشنل پارٹی اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی کرپٹ اور بلوچ دشمن لابی کے خلاف ہرمیدان میں ان کا مقابلہ کرے گی اور عید الاضحی کے بعد پورے ضلع میں بی ایم ای کے لوٹ مار اور بلوچ دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *