|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

کو ئٹہ : نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن (نیوٹیک) کی چیئر پرسن گل مینہ بلال نے بلوچستان کے نوجوانوں کی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے صوبائی ادارے بی ٹویٹا کے ساتھ مشترکہ اقدامات کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جلد ہی سینٹر آف ایکسی لینس کا قیام عمل میں لایا جائے گا،

نیوٹیک پہلے مرحلے میں 75ماڈل انسٹی ٹیوٹس قائم کرے گا جہاں وسائل اور فیکلٹی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مختلف ٹریڈز میں ٹریننگ دی جائے گی،

بلوچستان کی یوتھ کو مواقع ملیں گے تو وہ ملک اور صوبے کی بہتر خدمت کرسکیں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے تین روزہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے موقع پر بات چیت اور مقامی ہوٹل میں ٹویٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

چیئر پرسن نیوٹیک نے گل مینہ بلال نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر ٹیکنیکل و ہائیر ایجوکیشن راحیلہ حمید درانی، وزیر منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز،سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر، چیمبر آف کامرس کے نمائندوں، صحافیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کرکے انہیں نیوٹیک کے کردار،مختلف پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور یورپی یونین و دیگر ڈونرز کی مدد سے بلوچستان میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کے نئے منصوبے اور مختلف ٹریڈز میں نوجوانوں کی فنی تعلیم کی افادیت سے آگاہ کیا۔

چیئر پرسن نیوٹیک نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی فراہمی کے صوبائی ادارے بی ٹویٹا کی فعالیت کے حوالے سے خصوصی سفارش کی اور مختلف تجاویز دیں جن کی روشنی میں وزیراعلیٰ نے افسران کی تعیناتی اور ادارے کی فعالیت کے حوالے سے موقع پر احکامات دیئے۔

گل مینہ بلال احمد نے ٹیکنیکل ہائی سکول اور وومن ٹیکنیکل سینٹر کا بھی دورہ کیا جس کے دوران انہیں دونوں اداروں کے حوا لے سے بریفنگ دی گئی

چیئر پرسن نے دونوں اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیوٹیک صوبے کے نوجوانوں کومختلف ٹریڈز میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ دلانے اور انہیں باعزت روزگار اور کاروبار کے مواقع کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے ٹیکنیکل ہائی سکول اور وومن ٹیکنیکل سینٹر کے ساتھ بھرپور معاونت کی جائے گی، محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کے ساتھ نیوٹیک بھرپور تعاون اور معاونت کرے گاانہوںنے کہا کہ بلوچستان کے ہزاروں نوجوان نیوٹیک کی بدولت جدید فنی تربیت حاصل کرچکے ہیں

اور آج مختلف شعبوں میں کامیابی کے ساتھ کام کرتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندانوں کی کفالت کررہے ہیں بلکہ معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں انہوںنے کہا کہ نیوٹیک کا نیاپراجیکٹ TVETسیکٹر سپورٹ پروگرام(فیز فور)آنے والے برسوں میں بلوچستان کا معاشی اور معاشرتی منظرنامہ بدل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اس پراجیکٹ کے تحت تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کی ٹریننگ اور انٹر نیشنل سرٹیفکیشن ان کے لئے کامیابی کے دروازے کھول دے گی انہوں نے کہا کہ نیوٹیک تین بنیادوں شعبوں میں تربیت فراہم کرتا ہے اول کنوینشنل ٹریڈز، دوم انڈسٹریل ٹریڈ اور تیسرا ہے آئی ٹی سے منسلک ٹریڈز جس میں ای کامرس بھی آتا ہے بلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں انٹرنیشنل مارکیٹ میں ان کی صلاحیتوں او رمانگ کے مطابق روزگار کے مواقع دلانے کے لئے نیوٹیک مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے جلد ہی بلوچستان میں سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا جبکہ 76ماڈل انسٹی ٹیوٹس بھی قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک بلوچستان حسین بخش مگسی و دیگر ریجنل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *