|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2024

واشک : بسیمہ کے علاقے میں تیز رفتار مسافر ویگن الٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بسیمہ کے علاقے میں تیز رفتار ویگن ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پراہ بجار کے مقام پر الٹ گئی

جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ویگن میں 18 افراد سوار تھے جن میں سے 2 افراد چھت پر سوار تھے

زخمیوں کا تعلق خضدار، سندھ بارڈر سے بتایا جاتا ہے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *