|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2024

چمن: پا کستان کے سر حدی شہر چمن میں مسلح افراد کی گاڑی پر فا ئرنگ کے نتیجے میں 3ایف سی اہلکا ر زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے اہلکار پرائیویٹ گاڑی میں روغان روڈ سے ہیڈ کوارٹر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 اہلکار نائیک فاروق ، سپاہی رحمن اللہ اور سپاہی طاہر زمان زخمی ہوگئے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میںلیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *