|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2024

بسیمہ: گزشتہ روز ناگ کے علاقے میں ایک ڈیزل سے بھری ہوئی ذمیاد گاڑی کے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے باندھ کر گاڑی لے کر فرار ہوگئے تھے اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر واشک اور اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ کی ہدایت پر لیویز فورس واشک،

بسیمہ اور ناگ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے آدھی رات کے قریب پہاڑیوں میں چوروں کا پیچھا کرکے چوری شدہ گاڑی بمعہ مکمل سامان کے برآمد کر لیا۔

چور تاریکی اور پہاڑی علاقہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ واقعے کی مذید تفتیش جاری ہے عید کے قریب آتے ہی چوری کی وارداتوں میں اضافے کے ساتھ ہی لیویز فورس بسیمہ ، ناگ اور واشک نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کافی کامیاب کاروائیاں کئیں

جن کو عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واشک ، اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ اور لیویز فورس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیاہے اس ضمن میں عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اردگرد ہونے والی مشکوک سرگرمیوں اور افراد کے متعلق فوری طور پر لیویز کنٹرول کو اطلاع دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *