|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

اسلام آباد/کوئٹہ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر سردار جام کمال خان کی زیر قیادت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان کے وفد نے ملاقات کی۔

یہاں جاری بیان کے مطابق وفد میں ممبران قومی اسمبلی حاجی جمال شاہ کاکڑ ، میاں خان بگٹی، میر خان محمد جمالی اور پھلین بلوچ بھی شامل کیا۔

ملاقات میں بجٹ، تنظیمی اور بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر نے مسائل حل کروانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میرے دل کے انتہائی قریب ہے،بلوچستان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ بلوچ بہن بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے،وفد نے ماضی میں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اسپیکر کے کردار کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *