|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا مطالبہ ہے کہ عوام کو ووٹ کا حق دیا جائے انتخابات میں عوام کا ووٹ نیشنل پارٹی کے حق میں کاسٹ ہوا

لیکن ووٹ کے حق کی توجین کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مینڈیٹ کو چرایا گیادنیا کے ارتقائی مراحل کی تاریخ میں کامیابی عوام کی ہوئی ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کے حق رائے دہی کو لیکر رہی گے۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو نیشنل پارٹی علمدار روڈ کے زیراہتمام تقریب تنظیم نسل نو ہزارہ کے اسکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ ہزارہ قوم کے بنیادی مسائل کا ادراک ہے مالکانہ حقوق کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرینگے ہزارہ قوم کے ساتھ نادار و پاسپورٹ دفاتر کا رویہ ناروا ہے۔نیشنل پارٹی ہزارہ عوام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری عناصر نیشنل پارٹی کی مینڈیٹ کو چرا کر جمہوری جدوجہد سے دور کرنے کا ایجنڈا رکھتے ہیں لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے کہ وہ نیشنل پارٹی کو جمہوری عمل و جدوجہد سے دور کرسکے گے۔

نیشنل پارٹی جمہوری مزاحمتی تحریک شروع کریگی اور عوام کی بالادستی پارلیمنٹ کی سپریمیسی قانون کی حکمرانی کو ممکن بنانے کیلیے ہر اول کردار ادا کریگی۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی موجود ہیں لیکن اس میں روح نہیں ہے ان کی روح کء و کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔وہ بلوچستان اسمبلی جس میں عظیم و جلیل القدر سیاسی اکابرین بلوچستان کی نمائندگی کرتے تھے

اس میں مافیاز کو لایا گیا۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا گناہ یہ ہے کہ وہ بلوچستان کو آگ کے شعلوں سے نکالنا چاہتی ہے لاپتہ افراد کو بازیاب کرنا چاہتا ہے بلوچستان میں صحت و تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات و ضروریات کو پورا کرنا چاہتی ہے جو عوام کو بااثر طبقات کے ظلم و جبر سے نجات دلانا چاہتی

لیکن منفی کرداروں کو یہ منظور نہیں اور بلوچستان اسمبلی کو فارم 47 والوں سے بھر دیا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہزارہ قوم اور شہر سے سندھی و پنجابی و دیگر زبان بولنے والوں کی نمائندگی کو چرایا گیا۔لیکن نیشنل پارٹی آپ کو باور کراتی ہے کہ نیشنل پارٹی آپ کی آواز ہے اور آپ کی نمائندگی کریگی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رمضان ہزارہ اور پارٹی دوست جس انداز سے پارٹی پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں

وہ داد تحسین کے مستحق ہے انہوں نے تنظیم نسل نو کا نیشنل پارٹی کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں قومی شناخت و سوال کی بات کرنا قومی نابرابری کے خاتمے اور قومی حقوق کی بات کرنے پر انتخابات میں مینڈیٹ کو چرایا جاتا ہے۔

افسوس ہے کہ آئین کا حلف اٹھانے والے ہی ا سکی پاسداری نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی علم و ادب کی پرچار کرتی ہے امن و بھائی چارے کی فضا کو بحال کرنے چاہتی ہے۔ڈاکٹر رمضان ہزارہ کے ساتھ ملکر ہزارہ قوم کے حقوق کے لیے جدوجہد کرینگے۔

ہزارہ قوم کو دو گلیوں تک محدود کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی آپ کی نمائندہ آواز ہے اور آپ کی نمائندگی کو بھرپور انداز میں ہر فورم پر کرینگے۔تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ ڈاکٹر رمضان ہزارہ سائرہ بتول عیوض کشتمند اور تنظیم نسل نو ہزارہ کے رہنما احمد علی بیگ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *