|

وقتِ اشاعت :   June 24 – 2024

کوئٹہ:  صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ قوم پرستوں کی گفتار اور کردار میں ہمیشہ فرق رہا ہے اور بدقسمتی سے بلوچستان کی سیاست پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے گرد گھومتی ہے۔

جب مفادات کا تحفظ ہوتا ہے تو تعریفوں کے پل باندھتے ہیںجنوبی بلوچستان کے 19 ارب روپے کے منصوبے تربت-مند ہائی وے پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کہاکہ جنوبی بلوچستان کے 19 ارب روپے کے منصوبے تربت-

مند ہائی وے پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ M8 کو مند اور ایران سے ملا کر مکران ڈویژن میں سرحدی تجارت کو بڑھانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ یہ سڑک ضلع کیچ اور پورے مکران ڈویژن کے لیے معاشی لائف لائن ہوگی۔انہوں نے کہاکہ گرلز کیڈٹ کالج تربت خواتین کی تعلیم کے لیے ایک سنگ میل اور کامیابی کی کہانی ہے۔

یہ مداخلت نہ صرف خواتین کو بااختیار بنانے کو یقینی بناتی ہے بلکہ ایک خوشحال بلوچستان کی طرف بھی لے جاتی ہے۔میرظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ قوم پرستوں کی گفتار اور کردار میں ہمیشہ فرق رہا ہے اور بدقسمتی سے بلوچستان کی سیاست پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے گرد گھومتی ہے۔

جب مفادات کا تحفظ ہوتا ہے تو تعریفوں کے پل باندھتے ہیں، دیگر صورت میں من گھڑت قصوں سے لوگوں کو ورغلانے کا کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جنگلی حیات کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

نایاب جانوروں کی حفاظت Biodiversity Convention کے تحت حکومت پابند ہے۔ محکمہ جنگلی حیات اس پر مناسب کارروائی کرے۔