|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ/پشاور: تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یہ تمام پشتونوں کا محترم جرگہ ہے

ہم یہاں اس لئے جمع نہیں ہوئے ہیں کہ کسی کو گالی دیں اپنی بات کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں ہم پاکستان کو بھی کہتے ہیں اور دنیا کو بھی کہتے ہیں آج کل پارلیمنٹ میں ہماری تقریریں روکھی جارہی ہے پاکستان کے حکمران یہ چاہتے ہیں کہ ہم سچ نہ بولیں کیونکہ سچ بولنے سے انہیں تکلیف ہوتے ہیں اللہ پاک فرماتے ہیں

کہ آپ جھوٹ نہ بولیں انہوں نے جھوٹ بولنے پر لعنت بھیجی ہے ہم کسی صورت سچ بولنے سے باز نہیں آئیں گے یہ انتخابات سب سے جھوٹے اور فراڈ الیکشن تھے بلوچستان سمیت ملک بھر میں زیادہ سیٹیں تحریک انصاف نے جیتی تھی ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور میں قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں نوجوانوں اور پڑھے لکھے لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ انڈپینڈنٹ ایکٹ دیکھ لیں انہوں نے کہا کہ انڈپینڈنٹ ایکٹ میں یہ لکھا ہے

کہ ان علاقوں کا ذکر ہے بنگال،سندھ، بلوچستان کے پشتون بیلٹ ،این ڈبلیو او پی کے علاقے پاکستان کے تشکیل کرینگے انہوں نے کہا کہ قبائل کا مقصد وہ کسی ملک کا حصہ نہیں نہ پاکستان کا نہ ہندو ستان کا اور نہ ہی افغانستان کا حصہ ہیں

پاکستان کے آئین صفحہ نمبر 280میں قبائل کا ذکر ہے انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ ایاز صادق جو اس وقت بھی اسپیکر تھا جب قبائلی علاقوں کا انضمام ہورہا تھا دو منٹ میں فیصلہ کردیا کہ قبائلی علاقے خیبر پختونخوا کے حصہ ہونگے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے بنیاد پر کیا جارہا ہے پشتون چاہیے وہ قبائلی ہوں یا بلوچستان کے ہوں اگر یہ اکھٹے ہوجائے تو ان کی زمین سب سے زیاد ہے

اس ڈر سے یہ آپریشن کررہے ہیں اللہ تعالی نے جتنی بھی نعمتیں دی ہیں وہ پشتون وطن میں موجود ہیں کیوں سوات کے بہادر بچے کوئٹہ کے کوئلہ کے کانوں میں مررہے ہیں

موجودہ پاکستان میں پنجابی ہیں ،سندھی ہیں ،سرائیکی ہیں ،بلوچ ہیں ہمیں کسی نے فتح نہیں کیا ہے اور نہ ہی ہم کسی کے غلام ہیں پشتون اپنے وطن پر آباد ہیں

بلوچ اپنے وطن پر آباد ہیں سندھی اپنے وطن پر آباد ہیں پنجاپی اپنے وطن پر آباد ہیں خدا ان کے وطنوں کو جنت الفردوس بنا دیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے پشتونخوا وطن کے وسائل پر سب سے پہلا حق پشتون عوام کا ہے ا سے تسلیم کیا جائے پاکستان کے آئین اور اقوام متحدہ کے آئین کے روہ سے ہمارے وسائل پر سب سے پہلا حق ہمارے بچوں کا ہے یہ آپریشن ہمارے وسائل پر قبضے کیلئے کیا جارہا ہے

پشتونخوا وطن کے بہت سے خصوصیات ہیں اپریل،مئی میں پاکستان اور ہندوستان کے کچھ علاقوں میں آگ برس رہی ہوتی ہے

سوات،مالاکنڈ اور پشتونوں کے کچھ علاقے ایئر کنڈیشن کی طرح ٹھنڈے ہوتے ہیں اگر امن ہوگی تو دنیا جہاں کے لوگ اس گرمی میں آپ کے علاقوں میں سیر وتفریح کیلئے آئیں گے پشتونخوا وطن بد مت کی بہت بڑا مرکز ہے اگر یہاں امن ہوگا تو پوری دنیا سے لوگ آ پ کے پاس آئیں گے

انہوں نے کہا کہ پشتون پر امن ہیں ہمارے خلاف جو پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے وہ قابل مذمت ہے ہم اس ملک میں رہنا چاہتے ہیں ہم اس ملک میں غلاموں کی طرح نہیں بلکہ پانچویں حصہ دار کے حیثیت سے رہیں گے آج حالت یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں کے پاس پیسے نہیں ہے وزیر ستان کے پہاڑ دنیا جہاں کے سونے سے بھرے ہوئے ہیں جس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہم آپ کو ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ ہمیں مت چھیڑیں انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم آپ کو گریبان سے پکڑ کر پوچھیں کہ آئی ایم ایف کا قرضہ آپ نے کہاں کہاں خرچ کیا ہم نے انگریزوں کے اپنے وطن سے نکا لا ہم اپنے وطن پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں ہم زندگی کے ہر شعبے میں پانچویں حصے کے حقدار ہیں انہوں نے صدر آصف علی زرداری کا نام لیکر کہا کہ وہ کہتے ہیں

کہ پاکستان کپے تو ہم یہ کہتے ہیں کہ پشتون علاقوں کے وسائل پر سب سے پہلا حق پشتونوں کے بچوں کا ہے بلوچ علاقوں کے وسائل پر سب سے پہلے حق بلوچوں کے بچوں کا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *