|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

ڈھاڈر: کچھی پولیس کی کامیاب کاروائی بلوچستان عوامی پارٹی(باپ)کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی پر بختیار آباد کے قریب قاتلانہ حملہ کرنے والے گینگ کے دو ملزمان گرفتار اسلحہ گولیاں برآمد ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ گروپ ہالہ گینگ سے ہے

ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی نے اپنے آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈھاڈر کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی(باپ)کے صدر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی پر بختیار آباد کے قریب قومی شاہراہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی اور پستول گولیاں برآمد کرلیئے گئے ہیں گرفتار ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ ہالہ گینگ سے ہے

گرفتار ملزمان میں کفو ہالہ اور نظام ہالہ ابڑو شامل ہیں ملزمان پر قومی شاہراہ،بھاگ بختیار آباد لنک روڈ تحصیل بھاگ لنک قومی شاہراہ پر لوٹ مار کے بھاگ پولیس تھانہ میں پانچ مقدمات پہلے ہی درج ہیں گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر بدنام زمانہ ڈاکو گینگ ہالہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلے چھاپے مارے جارہے ہیں

ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی نے کہا کہ روڈ سفر قومی شاہراہ کو سفر کیلئے محفوظ بنانے کیلئے پولیس محدود وسائل میں رہتے ہوئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھاکر روڈ سفر کو محفوظ بنارہی ہے

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جرائم کو جھڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کسی کو بھی خاطر میں نہیں لیا جائے گا امن امان کی بحالی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی چاہے اس کیلئے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں بد امن عناصر عوام کے خیر خواہ نہیں انکے خلاف سخت ایکشن لی جارہا ہے عنقریب بدنام زمانہ ہالہ گینگ کے دیگر ساتھیوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *