|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2024

کوئٹہ:  پاکستان یو ایس المنائی نیٹ کوئٹہ چیپٹرکے کے زیر اہتمام ری یونین کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے المنائی نے شرکت کی تفصیلات کیمطابق، پاکستان یو ایس المنائی نیٹ کوئٹہ چیپٹر نے اپنے سالانہ ری یونین مقامی ہوٹل میں کامیابی سے منعقد کی۔

جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء بشمول صحافی،ڈاکٹر اساتذہ، اور و دیگر نے شرکت کی پروگرام میں یو ایس کونصلیٹ کے سمنانہ قسیم اور فاریا نے کراچی سے خصوصی طور پر شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی تھیں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے کہا کہ اس طرح سے ری یونین کے انعقاد سے لوگوں کو ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملے گا

انہوں نے کہا جب وہ امریکہ گئی تو واپس آنے کے بعد انہوں نے جو کچھ وہاں سے سیکھا ان کو اپنے عملی زند گی میں اپلائی کیا پاکستان یو ایس المنائی نیٹ کوئٹہ چیپٹر ایک فعال تنظیم ہے جو مختلف کمیونٹی سروس کے منصوبوں اور پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے۔

پروگرام میں جو تازہ ایشو سے بات چیت اور ڈیبیٹ کی گئی وہ حوصلہ افزا ہے جس طرح موسمیاتی تبدیلی،ہو ہا خواتین کے ہراسمنٹ ہو اس پر بہت اچھی ڈیبیٹ ہوئی تقریب میں پوہان کوہٹہ چیپٹرکے صدر میر بہرام بلوچ،وائس صدر سلمان خان، سمنانہ قسیم، فاریا سمیت خطاب کیا میر بہرام بلوچ نے کہا ری یونین کامقصد یہ ہے کہ تمام المنائی ایک دوسرے کے نیٹ ورکنگ کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ نزدیک ہو جائیں اتنی بڑی تعداد میں کوہٹہ چیپٹر کے المنائی کی شرکت سے دلی مسرت ہوئی توقع آئندہ اسی جوش جذبے کے ساتھ شرکت کریں گے

اس موقع پر پاکستان یوایس المنائی نیٹ ورک ہونے والے پورے سال کی سرگرمیوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی دی گئی پروگرام میں گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد بھی گیا جس میں بلوچستان کے مقامی فنکاروں نے ثقافتی ڈانس کیا بلکہ ثقافتی گانوں سے شرکاء خوب لطف اندوز ہو ئے ۔