|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج سے آئندہ د و روز تک بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے

اس موسمی نظام کے زیر ابلوچستان میں آج 26 جون سے28جون کے دوران : لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوہلو،ژوب اور بارکھان میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے بلوچستان نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔