|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان سے رپورٹ ہوا جہاں تقریباً 2  سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

قلعہ عبداللہ سے تین روز قبل بھی پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد قلعہ عبداللہ سے رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3   اور صوبے میں مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

بلوچستان سے اب تک قلعہ عبداللہ سے پولیو کےتین کیسز کےعلاوہ کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی اور چمن سے پولیو کا ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا۔

قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہونےوالے پولیو کے شکار بچے کے حوالے سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی آیا کہ اسے پولیو سےبچاؤ کی ویکسین پلائی گئی تھی یا نہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *