|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ/اسلام آباد:  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی نے آخر تک پاکستان مردہ آباد کا نعرہ نہیں لگا یا

پاکستان کا پرچم نہیں جلا یا وہ آئندہ اور جمہوریت پر یقین رکھتا تھا پھر حکومت نے کیوں آپریشن کرکے انہیں شہید کیا نواب بگٹی نے کبھی بھی قومی ترانے پر پابندی نہیں لگائی

انہوں نے کہا کہ فاٹا کو کتنے ارب روپے سالانہ دیئے ہیں جب طالبان نے پنجاب میں دو حملے کئے تو زیر اعظم شہباز شریف نے طالبات سے مذاکرات شروع کردی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں یہ سب بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات خراب کرنے کی سازشیں ہیں

جب طالبان نے دو حملے پنجاب میں کئے تو شہباز شریف نے یہ کہہ کر ان سے مطالبات شروع کردیئے کہ پنجاب میں حملے نہ کرو جبکہ اس کے مقابلے میں نواب اکبر خان بگٹی محب وطن تھے

لیکن ان پر فوجی آپریشن کر کے ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے اسلئے پنجاب بلوچستان اور خیبر پختونخوا کیلئے الگ الگ پالیسیاں ہیں اسی وجہ سے ملک میں امن وامان بہتر نہیں ہورہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *