|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  آئین تحفظ پاکستان کے مرکزی صدر وپشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ پاکستان کو ہماری بدکاریوں،بداعمالیوں اور رشوت خوری نے کھوکھلاکردیا،اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سن لیں اگر ہم نے اس ملک کی تشکیل نو نہ کی تو یہ ہماری بدکاری سے ہم پر گرے گی ،

جب امریکہ جیسے ملک میں الیکشن زیر بحث ہوں کہ پاکستان کاالیکشن سوالیہ نشان ہیں تو کون ہماری مدد کرے گا؟ سردارایاز صادق جوصبح نکلتاہے تو چار قل پڑتاہے پھر آکر اپنی کرسی پر بیٹھے اس کو بھی کہہ دے کہ چار قل کاقسم کھائو کہ الیکشن کیسے ہوئے تھے؟

وہ بھی آف دی ریکارڈ اقرار کرے گاکہ واقعی دھاندلی ہوئی ہے صدر زرداری نے پاکستان کپے کا نعرہ لگایا انہوں نے 18ویں ترامیم ملک کو دیں ایک اور مہربانی کرے کہ وہ پارلیمنٹ کو لکھیں کہ سینیٹ کے اختیار ات قومی اسمبلی کے برابر کردیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان چھوٹے بڑے جھگڑے ہیں ان کے حل کیلئے پرامید ہوں مسئلہ اتنا گھمبیر بھی نہیں ایک پارٹی کادعویٰ ہے

اور وہ سچ بھی ہے کہ پاکستان میں الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے یہ بات سچ ہے کہ بدترین انتخابات ہوئے ہیں پاکستا ن کے تمام پارٹیاں بشمول سردارایاز صادق جوصبح نکلتاہے تو چار قل پڑتاہے پھر آکر اپنی کرسی پر بیٹھے اس کو بھی کہہ دے کہ چار قل کاقسم کھائو کہ الیکشن کیسے ہوئے تھے؟

وہ بھی آف دی ریکارڈ اقرار کرے گاکہ واقعی دھاندلی ہوئی ہے دکھ کی بات یہ ہے کہ دوسرے ممالک میں پاکستان کے الیکشن پر بحث ہورہی ہے پاکستان کہاں امریکہ کہاں جب امریکہ جیسے ملک میں الیکشن زیر بحث ہوں کہ پاکستان کاالیکشن سوالیہ نشان ہیں تو کون ہماری مدد کرے گا،انہوں نے کہاکہ ہمیں عدالتوں کی بجائے کمیٹی بنانی چاہیے جو ان مسئلے کو حل کرے ،

موجودہ پارلیمنٹ کو ہم نمائندہ پارلیمنٹ نہیں سمجھتے ،پارلیمنٹ میں تمام بڑی جماعتیں موجود ہیں یہ سب مل بیٹھ کردرپیش مسائل حل کریں ،انہوں نے کہاکہ آئیں ہم سب پارٹیاں مل بیٹھ کر ایک معاہدہ کریں جو بھی پارٹی اقتدار میں آئے گی ہم ایک دوسرے کی بے عزتی نہیں کرینگے ،

75سال میں جو ہوا وہ ہو چکاعوام کے ووٹ سے منتخب پارلیمنٹ پر بھروسہ کرناہوگااور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بناناہوگا آئین میں تمام اداروں کی حدود معلوم ہے آسان بات ہے یہ ملک خوبصورت ملک ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں 1947ء میں پاکستان کی لکیر نے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھا دیاہے ایک بات واضح ہے کہ اسی دن سے ان میں سے نہ کوئی آقا ہے نہ کوئی غلام ہے پاکستان مجھ سے ایک سال بڑا ہے یہاں آباد اقوام کا اپنا وطن ہے

75سال میں ہم تمام اقوام کو پاکستانی بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں 75سال سے سینیٹ کو وہ اختیار نہیں دیاگیا کہ وہ جو قومی اسمبلی کے پاس ہے ٹھیک ہے سینیٹ میں برابری دیدی بلوچ ،پشتون سرائیکی لیکن وہ اختیار آپ نہیں دینگے

یہ کام اس طرح نہیں چل سکتا ،صدر زرداری نے پاکستان کپے کا نعرہ لگایا انہوں نے 18ویں ترامیم ملک کو دیں ایک اور مہربانی کرے کہ وہ پارلیمنٹ کو لکھیں کہ سینیٹ کے اختیار ات قومی اسمبلی کے برابر کردیں دوسرا آئینی گارنٹی دیں جو کچھ اللہ نے پنجاب میں پیدا کیاہے اس کا پہلا حق پنجاب کے رہنے والوں کا ہے ،سندھ کے سائل وسائل سب نہ دیں ان کے بچوں کا پہلا حق تسلیم کرے ،جنوبی بلوچستان ،خیبرپشتونخوا ،فاٹا یہ پاکستان میں تمام بھائیوں سے زیادہ زمین ہے ۔دنیا جہاں کی نعمتوں سے مالامال زمین ہے

لیکن لاکھوں مزدور ہمارے آج بھی اس گرمی میں سعودی عرب میں گزارہ کررہے ہیں ان کو بلائو یہ جو محنت وہاں کررہے ہیں وہ محنت یہاں کرے ۔انہوں نے کہاکہ معافی چاہتاہوں کہ پاکستان کو ہماری بدمستیوں ،بداعتمالیوں،بدکاریوں اور رشوت خوری نے کھوکھلا کردیاہے اگر پاکستان کو کمرے کی حیثیت سے لیں جیسے چوہے کمرے کوکھوکھلاکرتے ہیں ہم نے بھی اسی طرح ملک کو کھوکھلاکیااسٹیبلشمنٹ سمیت سب سنیں کہ یہ بلڈنگ ہماری بدکاریوں کی وجہ سے ہم پر گرے گی اور ہم سب برباد ہوجائیںگے یاہم نے مل بیٹھ کر اس کی تشکیل نو کرنی ہے اور اس کو از سر نو اٹھانا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *