|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کراچی: نوابشاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان یاسین کی ہلاکت کیخلاف مری قبیلے سے تعلق رکھنے والوں نے کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے صدردروازے پراحتجاجی مظاہرہ کیا،

مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے اورنوجوان کے قتل کیخلاف نعرے بازی کی،مظاہرین نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے مظاہرین کا فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

اورکہاکہ نوابشاہ پولیس نے یاسین مری کو بے گناہ قتل کردیا،مقتول یاسین کے والدنے الزام عائدکیاکہ ان کے بیٹے کو کراچی سے گرفتار کر کے نوابشاہ میں قتل کیا گیا،

میرا بیٹا کراچی شادی ہال میں مزدوری کر رہا تھا،انہوں نے کہاکہ شادی ہال کے سی سی ٹی وی فوٹیج وغیرہ بھی موجود ہیں جہاں پولیس ان کو گرفتار کر کے لے گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *