|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ : صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے بروری کلی ابرا ہیم زئی میںسیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملے میں 7افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

پو لیس کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے علا قے بر وری میں کلی ابرا ہیم زئی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملے میں7افراد زخمی ہو گئے ہیں

جنہیں بو لان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقعہ کے بعد فورسز نے علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ہے ۔

دریں اثنا ء وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے فورسز کے قافلے پر ہینڈ گرہینڈ حملے کی مذمت کر تے ہو ئے زخمیوں سے اظہار ہمدردی کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جا ئے انہوں نے کہا ہے کہ ایف سی گاڑی پر حملہ ایک انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *