|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

تربت:  آل پارٹیز کیچ کا اجلاس کنوینئر نواب شمبے زئی کی زیر صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں دیگر سیاسی جماعتوں اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ واپڈا کی جانب لوڈشیڈنگ اور دیگر معاملات میں کمی آنے کے آثار دکھائی نہیں دے رہی ہیں،

جس سے اس شدید گرمی میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،عوام کو واپڈا کی زیادتیوں سے نجات دلانے کیلئے مکران کی سطح پر واپڈا کیخلاف تحریک شروع کریں گے،

اس کیلئے جلد پنجگور اور گوادر کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو اعتماد میں لیکر جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کیچ نے یکم جولائی کا الٹی میٹم دیاہے جسکے بعد واپڈا کا گھیرا تنگ کریں گے،لوگوں سے بھاری بل وصول کیا جاتاہے مگر بجلی دینے کیلئے واپڈا من مانیوں سے کام لیتاہے اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے وقت آگیاہے

کہ ان زیادتیوں سے نجات پانے کیلئے تحریک شروع کی جائے۔ اجلاس میں ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے اور سرکار کی جانب سنجیدگی سے اقدامات نہ اٹھانے پر سخت تنقید کیا گیا

انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کامعاملہ ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے سرکار کی جانب اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیاگیا ٫

تو مشکلات مزید بڑھیں گے لہذا آل پارٹیز کیچ یہ سمجھتی ہیکہ لاپتہ افراد کے خاندان کو اس کرب سے نجات دلانے کیلئے سرکار کو سنجیدہ اقدامات ورویہ اپناکر لواحقین کو مطمئن کرنا ہوگا لواحقین کا جدوجہد آئین وقانون کے مطابق ہے،انہیں اسکے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے۔ اجلاس میں آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینئر کامریڈ ظریف زدگ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یونس جاوید، رہنماؤ طارق بابل،قادر بخش بلوچ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالحفیظ مینگل،بی این پی کے رہنماء میران حیات،آل پارٹیز کیچ کے ترجمان ومرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء یلان زامرانی،انجمن تاجران کیچ کے صدر اسحاق روشن دشتی ودیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *