|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مجھے ایوان کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے ،

حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے میں وزیراعلی ہوں ایوان کی اکثریت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو منظور کیا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کاکہنا تھاصوبے کے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے، تمام غیر حاضر اساتذہ کو قانونی نوٹسز دئیے جاچکے ہیں ،

اگر ہم قانونی تقاضے پورے نہیں کریں گے تو ملازمت سے نکالے گئے اساتذہ عدالتوں سے بحال ہوجائیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ میری تمام ہدایات پر عمل ہوتا ہے ،ہم نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ہدایات کے حوالے سے سسٹم بنایا ہے،میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور لیویز کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے کام ہورہا ہے

پولیس اورلیویزکی تنخواہوں میں اضافہ کسی وقت بھی کیا جاسکتا ہے ، ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مجھے ایوان کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے ،حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے میں وزیراعلی ہوں،ایوان کی اکثریت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو منظور کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *