|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

مستونگ: ضلعی انتظامیہ مستونگ کی کامیاب کاروائی گاڑیاں چھیننے والا 5 رکنی گروہ گرفتار مسروقہ گاڑی بمعہ مسروقہ تیل برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل جنگل کراس کے مقام سے پیٹرول سے لوڈ زامیاد پک اپ نا معلوم الاسم ملزمان چھین کر مالکان کو دور ویرانے میں اتار کر فرار ہوئے وقوع کا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی سختی سے ہدایات دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ جناب اکرم حریفال کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی

گزشتہ روز مخبر خاص کی اطلاع کے زریعے اطلاع ملی کہ ملزمان مسروقہ تیل کرایہ پر حاصل کی گئی زامیاد پک اپ کے زریعے لوڈ کرکے فروخت کے غرض سے لے جارہے ہیں

جس پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ اکرم حریفال نے فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے تبلیغی مرکز کے قریب کرایہ کے پک اپ کو بمعہ ملزمان دھرلیا اور مسروقہ تیل برآمد کرلی ملزمان کی نشاندھی پر چھینی گئی زامیاد پک اپ بھی برآمد کرلی گئی جناب اسسٹنٹ کمشنر مستونگ اکرم حریفال نے ملزمان کے گرفتاری کے بعد میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتلایا کہ وہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کسٹمز کی وردی میں ملبوس ہوکر مختلف ایریاز سے گاڑیاں چھینتے رہے ہیں

انھوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مستونگ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف لیویز فورس نے محاذ سنبھال لیا ہے جرائم پیشہ افراد معاشرے کے ناسور ہے جنکے سرکوبی کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں ضلع میں امن کے بحالی کے لیے ایسے افراد کے لیے مستونگ کی سرزمین تنگ کردی جائیگی جرائم میں ملوث افراد سے آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *