|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران زمیندار اور گھریلوصارف کا معاشی قتل کرنے پر تلے ہوئے ہیںگیس اور بجلی کی صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے

دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں لوڈشیڈنگ کئی فیصد زیادہ ہے بلوچستان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے

آئے روز لفاظی باتوں ، طفل تسلیوں سے معاملات کو چلایا جا رہا ہے لیکن عملی طور پر ایسا کچھ نہیں دکھائی دے رہا ہے بلوچستان میں تجارتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں زمینداروں کے ساتھ موجودہ روش نے رہی سہی کسر نکال دی ہے

فارم 47کے حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں اسی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے

عوام اپنے بساط کے مطابق سولر لگا رہے ہیں ساتھ ہی کیسکو کے بھاری بھر کم بلز کا سلسلہ بھی جاری ہے 18سے 20گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اس کے ساتھ بلز بھی ایسے کے صارفین ادا ہی نہ کر سکیں اسی طرح گیس کا بھی یہی عالم ہے کہ آئے روز گیس پائپ لائن کی مرمت کے بہانے پورے دن مختلف علاقوں میں گیس بند رہتی ہے

لیکن اس بات کی نشاندہی نہیں ہوتی کہ کس علاقے میں مرمت جاری ہے من گھڑت باتوں سے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی کو دیوار سے لگانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ عوام کے استحصال کیا جائے اور اس کے خلاف کوئی پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے والا نہ ہو حکمران دعووں کی بجائے عملی طور پر عوام کے مسائل حل کریں لفاظی باتوں سے عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *