|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

تربت:  بی ایس او تربت زون نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ بیس سالوں سے انسانی حقوق کو بزور قوت دبایا جس رہا ہے جو بلوچ عوام کیلئے کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے۔

زونل ترجمان نے بتایا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین تربت کی جان لیوا گرمی میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں لیکن افسوس ان ذمہ داروں پر جن سے کچھ ہوتا نہیں

وہ مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں اور روازنہ کی بنیاد پر لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ غلط بیانیاں کرتے ہوئے تھکتے نہیں۔

زونل ترجمان نے بتایا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے گزشتہ ستر سالوں سے بلوچ کو دیوار سے لگانے کی پالیسی جاری و ساری ہے دنیا میں انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت دیگر ٹھیکیداروں کو بلوچ عوام پر ہونے والی ظلم و زیادتی سے بلکل سروکار نہیں

وہ بس ڈالروں کے عوض مظلوم و محکوم قوموں کے زخم پر نمک پاشی کے علاؤہ کچھ بھی نہیں کر رہے۔زونل ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے تمام طبقہ فکر کے افراد سے اپیل ہے کہ وہ کل شٹرڈون ہڑتال کو کامیاب بنانے میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا ساتھ دیں اور اس ظلم و زیادتی کے عمل کی بیخ کنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *