|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں آئی ایم ایف کے شرائط پر فنانس بل کی نفاذ سے ملک بھر میں ایک مہنگائی کی لہر آئے گی جس سے عام عوام کا جینا محال ہوگا

بیان میں کہا کہ پاکستان اس وقت بدترین سیاسی معاشی بحران کا شکار ہے ملک میں لاقانونیت عروج پر ہے جس کا واحد حل ملک کے اندر حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی ہے

لیکن بدقسمتی سے حالیہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی وجہ سے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا گیا

عوامی مینڈیٹ کی چوری کی گئی مہنگائی بجلی پٹرول گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا کروڑوں عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں

بیان میں کہا کہ اشرافیہ اپنا خرچہ کم کرنے کیلئے تیار نہیں پنڈی اسلام آباد اپنا آدھا خرچہ بھی کم کریں تو عوام کو ریلیف مل سکتی ہے پنڈی اسلام آباد نے اپنے اخراجات میں کم کرنے کی بجائے اضافہ کیا

بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل وفاق کی جانب سے پیش کردہ فنانس بل جس سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوسکتا ہے جس کو مسترد کرتے ہیں بیان میں بلوچستان کے حالیہ بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ترقی کا بجٹ عوام دوست بجٹ نہیں بلکہ میگا کرپشن کا بجٹ ہے جس کے خلاف آئندہ کے اجلاس میں لائحہ عمل طے کرکے احتجاج کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *