|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسداد پولیو کی سات روزہ خصوصی مہم آج سے شروع ہوگی۔ 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا

مہم میں 3 ہزار ٹیمیں حصہ لیں گی 326 فکس سائیٹس اور 222 ٹرانزٹ سائٹس ہوں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے ماحولیات میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو معصوم بچوں کی صحت کیلئے خطرناک ہے۔

اس خطرے کے پیش نظر صوبے کے 16 اضلاع لورالائی،قلعہ سیف اللہ ،دکی،اوستہ محمد مستونگ،سبی ،نصیرآباد،قلات،ڑوب ،شیرانی،بارکھان،موسی خیل،لسبیلہ، چمن ، قلعہ عبداللہ اور زیارت کے تحصیل سنجاوی میں خصوصی مہم کے تحت پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے تمام تر تیاریاں مکمل اورسیکورٹی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے پاکستان میں رواں سال 8 اور بلوچستان میں 6 پولیو سے متاثرہ بچوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان بھر کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جس سے خدشہ ہے صوبے کے مزید بچے پولیو جیسے موذی مرض کا شکار ہوکر ہمیشہ کیلئے معذور ہوسکتے ہیں۔

اس خطرے کے پیش نظر یہ مہم چلائی جارہی ہے بیان میں والدین پر زور دیا گیا ہے کہ ہر صورت بچوں کو قطرے پلائیں تاکہ کوئی بچہ رہ نہ جائے میڈیا علمائے کرام سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کوہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں تاکہ مزید کوئی بچہ پولیو وائرس کا شکار نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *