|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ: بلوچستان میں جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 25 افراد زخمی بھی ہیں۔مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہیں

اور بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ بلوچستان میں 5 روز سے جاری بارشوں سے اموات کی تعداد 7 ہوگئی۔مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث کوئٹہ، چمن، ژوب مغل کوٹ سیکشن پر کوہ سلیمان کے دانہ سر رینج کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دانہ سر کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند ہے، بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این 70 ہائی وے بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے بتایا کہ اموات ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی، خضدار، بارکھان اور موسی خیل میں ہوئیں، شدید بارشوں سے صوبے میں 258 مکانوں کو نقصان پہنچا، 29 مویشی بھی ہلاک ہوئے،

اس کے علاوہ 17 کلومیٹرطویل شاہراہوں اور 310 ایکڑ پر پھیلی فصلیں بھی بارش سے متاثر ہوئی ہیں۔متعدد مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہیں بند ہوگئیں۔

ادھر آواران کے مختلف علاقوں بیدی، سوراب، بازار، ماشی، پیراندر، مشکے اور جھاؤ میں گزشتہ روز شدید بارشیں ہوئیں جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی آوران میں طوفانی بارش سے کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھاربارش کے باعث بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی دیکھنے میں آئی، بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این70 ہائی وے دھاناسر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جس کے باعث ہائی وے پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں،

ضلع ژوب اور شیرانی میں ژوب، ڈیرہ اسمعیل خان شاہراہ کو دنہ سر کے مقام پر بند کردیا گیا اور تربت روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ موسی خیل میں بارش کے باعث موٹرسائیکل ندی میں بہہ گئی ۔ بلوچستان میں خضدار، آواران، لسبیلہ بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *