|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر دانہ سر کے مقام پر بھاری مشینری کے ذریعے پتھر ہٹا کر بند شاہراہ بحال کردی گئی ہے

شاہراہ گزشتہ شب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہوگئی تھی رات گئے بلاک ہونے والی شاہراہ کی بحالی میں این ایچ اے کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ، لیویز اور پولیس کے جوانوں نے مسلسل محنت کی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نیاین ایچ اے ٹیم،

ضلعی انتظامیہ، لیویز اور پولیس کے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے شاہراہ کی بندش کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو پانی اور کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *