|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہاہے کہ ایک عوامی نمائندے کی حیثیت میرا بیوروکریسی کے ساتھ تیس پینتیس برس مل کر کام کرنے کا تجربہ رہا ہے اس طویل عرصے میں ہم نے بھی ان سے بہت کچھ سیکھا ہیں

یقینا انہوں نے بھی ہم سے بہت کچھ سیکھا ہوگا اس طررح آفیسران خود بھی ایک دوسرے کے علم و تجربہ سے سیکھتے رہتے ہیں میرے مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ اگر ایک ڈپٹی کمیشنر مضبوط ہو تو پورا ڈسٹرکٹ مضبوط ہو سکتا ہے

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ اچھی طرز حکمرانی کیلئے قابل اور دلیر آفیسرز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام اختتامی تقریب میں چالیسویں مڈ کیریئر کورس کے زیر تربیت آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل انیس عارف اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے اس موقع پر گورنر بلوچستان نے اختتامی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تیس چالیس کے دوران یہاں بہت اعلی آفیسرز جن میں ہمارے صوبے سے تعلق رکھنے والے آفیسران کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں سے آنے والے قابل اور دیانتدار آفیسرز بھی شامل ہیں ہم نے اور بلوچستان کے عوام نے ان آفیسرز کی دیانتداری، قابلیت، محنت اور عوام سے محبت کا قریبی مشاہدہ کیا ہے بلوچستان کو کئی اعتبار سے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں منفرد حیثیت حاصل ہے

ہماری روایات اور اقدار ایک دوسرے کے ساتھ ملکر چلنے کی دعوت دیتی ہیں ہمارے صوبے کی کل آبادی بھی بہت قلیل ہے یہاں تعینات ہونے والے آفیسرز اگر صحیح معنوں میں عوام کے حاکم کی بجائے خادم کا کردار ادا کریں اور اپنے دروازے عام آدمی کیلئے کھلے رکھیں تو عوامی مسائل کے حل میں بھی آسانی ہوگی اور گورننس کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا آج آپ جس مڈ کیریئر ٹرینگ میں شریک ہیں

اس سے ایک جانب آپ کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے اور کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے تو دوسری جانب یہ ملک و صوبہ کے مفاد میں بھی ہیں گورنر بلوچستان نے کہا کہ آفیسرز عام لوگ نہیں ہوتے ہیںسی ایس ایس اور پی سی ایس جیسے مشکل امتحانات پاس کر کے یہاں پہنچتے ہیں مقابلے کے امتحانات کو اس لیے مشکل رکھا جاتا ہے تاکہ معاشرے کے نمائندہ ذہین اور قابل افراد سامنے اسکے گورنر بلوچستان نے واضح کیا کہ آپ نے کتابوں اور فائلوں میں جو کچھ پڑھا یا دیکھا ہے فیلڈ ورک میں اس سے کہیں زیادہ معلومات اور حقائق آپ کے سامنے آتے ہیں آفیسرز کو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے صرف قوانین اور رولز کی پاسداری کرنی چاہئے اور کسی کا دبا قبول نہیں کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ علم ودانش کے علاوہ بطور بیوروکریٹ آپ کا ذاتی کردار و صلاحیت بھی اہم ہیں تقریب کے آخر میں گورنر بلوچستان نے نِم کے منتظمین اور زیرتربیت آفیسرز کو اسناد اور یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *