|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ: بلوچستان میں3 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کی تیز ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ،

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے اسپیل سے صوبے کے 15 اضلاع میں 3 سے 7 جولائی تک گرج چمک کیساتھ بارشیں متوقع ہے لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسی خیل، کوہلو، ژوب، زیارت، بارکان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہیں

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان میںکسان موسم کی پیشن گوئی کے مطابق فصلوں کی سرگرمیوں کا انتظام کرے عوام بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں

موسلادھار بارش آندھی گردوغبار اور آسمانی بجلی روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے تمام متعلقہ حکام پیشین گوئی کی مدت کے دوران روک تھام اور تخفیف کے اقدامات کو بحال کریں پی ڈی ایم اے کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار مکمل کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *