|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

تربت:  لاپتہ افراد کے لواحقین کی کال پر شٹرڈاؤن ہرتال جاری،تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ودکانیں سمیت بینک بند۔

ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کی کال پر ضلع کیچ میں شٹر ڈاؤن ہرتال کی گئی اس سلسلے میں تربت شہر کے تمام چھوٹے بڑے کارباری مراکز اور بینک بند رہے

لواحقین کیساتھ ساتھ بی ایس او پجار،بی ایس او،بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حق تحریک نے بھی ہرتال کی حمایت کی ہے،شہر کی تمام سڑکیں سنسان تہیں لواحقین کے ایک اعلامیے کیمطابق آج شام 5:30بجے دھرناگاہ میں ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائیگا جہاں مقررین انسانی حقوق کے حوالے اظہار خیال کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *