|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ : وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے تربت میں دھماکے کی مذمت کر تے ہو ئے اس میں خاتون اور بچوں کے جاںبحق ہونے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے

اور واقعہ سے متعلق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر تربت سے رپورٹ طلب کرلی ہیصو با ئی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں معصوم بچوں اور خواتین کا نشانہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے

دکھ کی گھڑی میں سوگورا خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہماری تمام ہمدردیاں غم زدہ خاندان کے ساتھ ہے،بے گناہوں اور معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے جلد قانون کے گرفت میں ہونگے،

حکومت اور سیکورٹی ادارے دہشت گرد کے تنظیموں اور انکے سہولت کاروں کا خاتمہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں ،خواتین اور بچوں کے بہیمانہ قتل پر انسانی حقوق کی تنظیموں آوازاٹھانی چاہیے،اس طرح کے واقعات میں ملوث دہشت گرد کسی رعایت کے مسحتق نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *