|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

دکی : دکی میں سب جیل سے فرار ہونے والے3 خطرناک قیدیوں کو2دن گزرنے کے باجود بھی تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے

جوڈیشل مجسٹریٹ نے غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار3 پولیس اہلکاروں کا ریمانڈ دے دیا ہے ادھر پو لیس کی جا نب سے واقعے کی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کرلی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز سب جیل دکی سے فرار ہونے والے 3 خطرناک قیدیوں عصمت اللہ ،

کبیر اور محمد صدیق دو دن گزرنے کے باجود تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے دوسری جانب غفلت اور لاپرواہی برتنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے معطل ہونے والے تینوں اہلکار کل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا

ایس پی دکی آصف حلیم نے معطل ہونے والے تینوں اہلکاروں حوالدار غنی ،جیل وارڈن گل خان اور گیٹ سنتری اسماعیل مری کے خلاف ڈی ایس پی دکی جان محمد کھوسہ کی سربراہی میں انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی ہے انکوائری کمیٹی رپورٹ مکمل کرکے ایس پی کو پیش کریگی۔ادھر پولیس نے گرفتار تینوں اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ لورالائی کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلی ہے

یا د رہے کہ فرار ہونے والے 3خطرناک قیدیوں میں سے دو قیدیوں کبیر اور عصمت اللہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دو بار جوڈیشل مجسٹریٹ دکی ایک بار ایڈیشنل سیشن جج دکی اور ایک بار بلوچستان ہائی کورٹ سے مسترد ہو ئے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *