|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ :  گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ جمہوریت دراصل جمہور کی حکمرانی کا نام ہے جس میں خدمت خلق رواداری، اختلاف رائے کا احترام، ایک دوسرے کی قبولیت لازمی عناصر ہیں.

یہ بات ہمارے باعث اطمینان ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام اور جمہوری ادارے موجود ہیں تاہم ایک دوسرے کے تجربوں سے سیکھنے اور جمہوری نظام کو بار آور بنانے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزنگ جنرل سیکرٹری خدا بخش لانگو کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ سیاست ایک مشکل اور پیچیدہ عمل اور اس میں کردار ادا کرنے کیلئے اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور ہر دم عوام کے ساتھ اٹوٹ رشتہ بنائے رکھنے کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی کارکنوں اور رہنماوں کو پل پل بدلتی دنیا کے تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ دنیا کے ہر مہذب معاشرہ میں عوام کے نمائندوں اور سیاسی رہنماں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

کیونکہ وہ اپنے معاشرے کے روشن مستقبل کیلئے نئی راہیں متعین کرنے، عوام کے حقوق و اختیارات میں اضافہ کرنے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں. انہوں نے اس بات افسوس کا اظہار کیا کہ ہم بیمعنی اختلافات اور غیر ضروری نفرتوں میں الجھ گئے جنکی وجہ سے ہم بڑے مقاصد اور انسانی اقدار سے دور ہوتے چلے گئے. اب بھی درپیش بحران اور مایوس کن صورتحال سے باہر نکلنے کا فریضہ بھی سیاستدانوں کو ہی انجام دینا ہوگا. لہذا ضروری ہے کہ معاشرے میں افہام و تفہیم اور رواداری کو فروغ دیا جائے، صرف اجتماعی شعور اور اجتماعی کاوشیں ہی اجتماعی امن و ترقی پر منتج ہو سکتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *