|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میرلیاقت لہڑی ودیگر کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ رکن اسمبلی میرلیاقت لہڑی کے بھتیجے دانش لہڑی کی جانب سے گزشتہ دنوں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ڈی آئی جی پولیس اعتزاز گورایاکے احکامات پرپولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا

جس کے بعد رکن اسمبلی میرلیاقت لہڑی کے حامیوں کی جانب سے چھاپے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بند کیاگیاتھاگزشتہ روز پولیس کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی ،

میر حشمت لہڑی ،میٹھا خان لہڑی کے خلاف کارسرکار میں مداخلت ،سڑک بند کرنے ،جلائو گھیرائو کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلی اگیاہے ،ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ملزام دانش لہڑی کی گرفتاری کیلئے پہنچنی تو لیاقت لہڑی حشمت لہڑی اور دیگر نے مزاحمت کی سریاب روڈ بند کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *