|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ: کوئٹہ میں منعقدہ ماحولیاتی حساسیت کے موضوع پر منعقدہ نیشنل کانفرنس( Her climate) نے قومی اور صوبائی کلائمیٹ پالیسیوں میں صنفی مساوات کو ایک چیپٹر تک محدود رکھنے کے بجائے تمام دستاویزی سفارشات میں مساوات اور حساسیت قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کلائمیٹ فنڈز کے قیام کا مطالبہ کیا ہے،

فورم فار ڈگینیٹی انیشیٹیوز( ایف ڈی آئی ) پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ قومی ورکشاپ کے پہلے روز مختلف پینلز کے شرکاء نے اپنی فیلڈ کی مہارت سے متعلق موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلیوں میں صنفی حساسیت اور مساوات کی ضرورت پر زور دیا ، قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف ڈی آئی پاکستان کی سربراہ عظمیٰ یعقوب نے کہا کہ

پاکستان میں صنفی بنیادوں پرماحولیاتی حساسیت کو ہر شعبہ زندگی میں ملحوظ خاطر رکھنے اور پالیسی سازی کے عمل میں ان تمام محرکات کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے

جس سے حساسیت کے پہلوؤں کو تقویت ملتی ہو ، پینل کے شرکاء میں ایم این سی ایچ پروگرام کی صوبائی کوارڈنیٹر ڈاکٹر گل سبین غوریزئی، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر طاہرہ کمال ، بیوٹمز یونیورسٹی سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکیر مہوش قدوس علیزئی ، نینشنل پارٹی کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ ،

میونسپل کارپوریشن کراچی کی رکن شہزادی رائے ، ماہر تعلیم بیوٹمز ڈاکٹر انیقہ ظفر ، کراچی کی صحافی محترمہ زوفین ابراہیم نے موضوع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، مقررین نے کہا کہ صنفی حساس اور آب و ہوا کے حوالے سے حساس تنازعات کا تجزیہ امن سازی اور موسمیاتی موافقت کی مداخلتوں کے اثرات کو زیادہ پائیدار بنانے میں مدد کرتا ہے،

یہ مربوط نتائج کے حصول میں سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا سکتا ہے اور تجزیہ کرنے والی تنظیموں کو مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچاتا ہے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں سے خواتین براہ راست متاثر ہوتی ہیں تاہم فیصلہ سازی اور پالیسیوں کی تشکیل کے عمل خواتین کی خاطر خواہ نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ پالیسیاں ایک بڑی آبادی کے لئے بار آور ثابت نہیں ہوسکتی، مقررین نے مطالبہ کیا کہ فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے عمل میں خواتین کی موثر نمائندگی کو یقینی بنایا جائے اور صوبائی سطح پر کلائمیٹ فنڈز قائم کئے جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *